۟ۙ

یقیناً یہ قرآن راہنمائی کرتا ہے اس راہ کی طرف جو سب سے سیدھی ہے اور بشارت دیتا ہے ان اہل ایمان کو جو نیک عمل بھی کریں کہ ان کے لیے بہت بڑا اجر ہے
۟۠
اور یہ کہ جو لوگ ایمان نہیں رکھتے آخرت پر ان کے لیے ہم نے تیار کر رکھا ہے ایک درد ناک عذاب
۟
اور انسان شر مانگ بیٹھتا ہے (اپنے نزدیک) بھلائی مانگتے ہوئے اور انسان بہت جلد باز ہے
۟
اور ہم نے بنایا رات اور دن کو دو نشانیاں تو تاریک کردیا ہم نے رات کی نشانی کو اور روشن بنا دیا ہم نے دن کی نشانی کو تاکہ تم تلاش کرو اپنے رب کا فضل اور تاکہ تم جان لو سالوں کی گنتی اور (نظام الاوقات کا) حساب اور ہرچیز کو ہم نے کھول کھول کر بیان کردیا ہے
Notes placeholders