ڈیویلپمنٹ ہیلپ

مسلم بلڈرز اور ٹیکنالوجسٹ کی QDC کمیونٹی میں شامل ہوں۔
Quran.com Discord پر سائن اپ کریں تاکہ آپ اسلامی ٹیکنالوجی بنانے والی نمایاں کمیونٹی کے ساتھ حصہ لے سکیں اور تعاون کر سکیں۔

السلام علیکم، سب سے پہلے، Quran.com اور اس کے پروجیکٹس کو تیار کرنے میں ہماری مدد کرنے کے لیے آپ کا بہت بہت شکریہ۔ ہم آپ کے ساتھ کام کرنے کے لیے پرجوش ہیں!

ہم ڈویلپرز، ڈیزائنرز، پروڈکٹ مینیجرز اور مفکرین کی ایک ٹیم ہیں جو ترتیل ٹیم کے ساتھ مل کر بہترین آن لائن قرآن پڑھنے کا تجربہ فراہم کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔ الحمدللہ، ہمیں دنیا بھر کی کچھ عظیم کمپنیوں کے ساتھ کام کرنے کی سعادت حاصل ہوئی ہے - اور ہمیں محسوس ہوتا ہے کہ یہ کم سے کم ہے جو ہم اپنی امت کی تعلیم اور مذہب کے مطالعہ میں مدد کرنے کے لیے کر سکتے ہیں۔ Quran.com پر کام کرنا بہت اطمینان بخش ہے اور اللہ ہمیں (اور آپ کو) ہماری کوششوں کا اجر دے۔

ہمارے پاس متعدد پروجیکٹس ہیں جو سب کے سب Github پر موجود ہیں۔ آپ وہ سب یہاں پر دیکھ سکتے ہیں۔ لیکن ان کا خلاصہ یہ ہے:

Quran.com فرنٹ اینڈ - Next.js میں لکھا گیا ہے۔

Quran.com API - روبی آن ریلز میں لکھا گیا۔

Quran.com API Docs - ہمارا API docs پورٹل۔

Quran Android - کوٹلن اور جاوا میں لکھا گیا۔

Quran iOS - سوئفٹ میں لکھا گیا۔

قرآنی آڈیو اور قرآنی آڈیو موبائل ایپس

عام طور پر ہم Github پروجیکٹس کو اس ذریعہ کے طور پر استعمال کرتے ہیں کہ آگے کیا کام کرنا ہے، کیا آ رہا ہے، اور کون سی خرابیاں ہیں جنہیں حل کرنے کی ضرورت ہے۔ مثال کے طور پر، اس یو آر ایل میں خرابیوں کی، ان چیزوں کی جن میں ہمیں مدد کی ضرورت ہے، اور اس کے علاوہ مزيد آنے والی خصوصیات کی فہرست ہے۔

اگر آپ کے کوئی سوالات ہیں یا مینٹینرز سے رابطہ کرنا چاہتے ہیں تو صرف ایک اشو لکھیں! ہم جلد از جلد آپ سے رابطہ کریں گے، انشاء اللہ۔

ہم آپ کی کنٹریبیوشن کے منتظر ہیں!

- Quran.com ٹیم

اپنے Quran.com کے تجربے کو زیادہ سے زیادہ بنائیں!
ابھی اپنا دورہ شروع کریں:

0%